امریکہ : شدید برف باری وسردی سے 55 افراد ہلاک

 


امریکہ میں  شدید برف باری وسردی کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سخت سرد موسم کی وجہ سے امریکا میں لاکھوں افراد کو کرسمس کے دن کا خطرات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نیویارک کے شہر بفیلو میں ایک بحران کی صورتحال ہے، جہاں برفانی طوفان نے شہر کو بے حال کر دیا، ایمرجنسی سروسز زیادہ متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ سکیں۔


نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے بتایا کہ یہ جنگ زدہ علاقے کی طرح ہے، جہاں پر 2.4 میٹر برف پڑی تھی، جس کے بعد بجلی کے تعطل نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔


کیتھی ہوچول نے رپورٹرز کو بتایا تھا کہ رہائشی اب بھی خطرناک جان لیوا صورتحال سے دوچار ہیں، اور لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ علاقے میں اگر کوئی ہے تو گھروں کے اندر رہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کئی مشرقی ریاستوں میں 2 لاکھ سے زیادہ جب کرسمس کی صبح بیدار ہوئے تو بجلی موجود نہیں تھی، بہت سے لوگوں کے چھٹیوں کے سفر کے منصوبے ختم ہو گئے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدید سرد موسم اور یخ بستہ ہواؤں نے امریکا کی تمام 48 ریاستوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا دیا، چھٹیوں کی تعطیلات کے لیے جانے والے مسافر پھنس گئے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسم کی وجہ سے 9 ریاستوں میں 55 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سیآئری کاؤنٹی میں ہونے والی 13 ہلاکتیں بھی شامل ہیں، یہ بفیلو کے پاس واقع ہے جبکہ حکام نے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


حکام نے بفیلو کے علاقے میں خطرناک حالات بتائے ہیں، جہاں پر برف باری اور حد نگاہ بہت کم ہوگئی اور لوگوں کی لاشیں گاڑیوں میں سے ملی ہیں جبکہ ایمرجنسی ورکرز کو ریسیکو میں مشکلات درپیش ہیں۔


شہر کا ائیر پورٹ منگل تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، تمام ایری کاؤنٹی میں ڈرائیونگ پر پابندی برقرار ہے۔

گورنر کیتھی ہوچول نے بتایا کہ خطے میں 1977 کے تاریخی برفانی طوفان کے مقابلے میں موسم کی شدت، دورانیے اور ہواؤں کی شدت زیاد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کے سب اسٹیشن جمنے کی وجہ سے خطے میں کچھ رہائشیوں کو منگل تک بجلی بحال نہیں کی جاسکے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post