گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ میرین ڈائیو پر مشعل مظاہرین اور پولیس کے مابین آنکھ مچولی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے نگوری وارڈ اور تھانہ وارڈ میں گھروں سے 8 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا کیا ہے۔
گوادر سمیت پسنی، اورماڑہ میں تمام موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس مکمل معطل ہیں جبکہ پسنی پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے دھرنا دیکر مین شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کرادی ہے
اطلاعات کے مطابق جی ٹی کے سامنے خواتین دھرنا تاحال جاری ہے ۔
شہر کے مختلف مقامات جی ٹی گیٹ، شھید ھمید سے راھی موسیٰ موڑ، پدی زِر شھدگ، سید ھاشمی چوک، بلال مسجد جاوید کملکس کے مقامات پر احتجاجی مظاہرین و پولیس جھڑپ جاری ہے ۔