بلوچستان کے نرسنگ طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے – ارشاد بلوچ

 

 کوئٹہ : ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرکو ارشاد احمد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئے روز بی ایم سی کالج آف نرسنگ میں نرسز طالبات کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے طالبات کالج آف نرسنگ بی ایم سی چھوڑ کر گھروں کو جانے کے لیے مجبور ہورہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جونیئر پرنسپل کالج آف نرسنگ فرزانہ جاوید ہیڈ نرس اپنی سفارش کی بناء

 پر   براجمان ہیں جوکہ بلکل ناقابل قبول عمل ہے۔


ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان صالح ناصر سے درخواست کرتی ہیں کہ میرٹ کی بنیاد پر پرنسپل کالج آف نرسنگ تعینات کیا جائے تاکہ نرسز معمول کے مطابق اپنی تعلیم حاصل کریں نہ کہ تشدد کی بنیاد پر کالج چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں۔


انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا نیا قانون ہے جس میں MSN ہولڈر ٹیچر ہیں اور ایک جونیئر ہیڈ نرس پرنسپل تعینات ہیں جس سے بلوچستان میں نرسز کا شعبہ روز بروز زوال کی جانب جا رہا ہے ہم سیکرٹری ہیلتھ صالح ناصر صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں نرسنگ ایجوکیشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے اور اہل آفیسرز کو نرسنگ ایجوکیشن میں لے آئیں جو بھی میرٹ پہ تعینات نہیں ہے اس کو فوری طور پر ہٹایا جائے ورنہ ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن بلوچستان اسٹوڈنٹس کے وسیع تر مفاد میں احتجاج کا اعلان کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داریاں پرنسپل BMCH فرزانہ جاوید پر ہوگی ہم کسی صورت کسی کو بھی بلوچستان کے نرسنگ طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post