خضدار کے علاقے گریشہ سے پاکستانی فورسز نے 2بلوچ طالب علموں سراج نور ولد نور محمد ساکن اسپکنری اور محمد عارف ولد گاجیان ساکن سریج گریشہ کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں طالب علم اپنی چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے آبائی علاقے میں آئے تھے، جن کو گریشہ پوگی گواراست کے مقام پر جبراًلاپتہ کیا گیا۔
سراج نور سرگودھا یونیورسٹی میں Law ڈپارٹمنٹ میں 6 سمسٹر کا طالب علم ہے ، جبکہ محمد عارف نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے 2022میں کلیئر کیا ہے۔