آواران تحصیل مشکے کے علاقہ رندک میں مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ خدائداد ولد عبدالکریم نے علی شیر ولد کرم خان سکنہ گورکھائی نامی شخص کو اپنے ہاں بلانے کے بعد فورسز کے کیمپ لے جاکر حوالے کردیاہے ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب فورسز نے بابا ولد شفیع محمد سکنہ گور کھائی نامی شخص کے گھر چھاپہ مار کر انھیں حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔
دونوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اب تک
ان کے بارے میں انھیں معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں ۔