کوئٹہ: اگر تمام معاملات میں برابری کا حصہ نہیں ملتا تو برٹش بلوچستان کو الگ کرکے اس کا نام افغانیہ رکھ دیں گے۔ اس طرح گزارہ ممکن نہیں، بلوچ بھائی سن لیں ورنہ بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹ کر تقسیم کردیں گے۔یہ بات پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے ۔
انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اگر برابری کا حق اور بھائی کی طرح قبول نہیں کیا جاتا ہے ،تو بلوچستان کو تقسیم کرکے رہیں گے۔
انھوں نے کہاکہ میری ان سے درخواست ہے اسے دھمکی نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ برٹش بلوچستان میں بگٹی اور چاغی کے علاقوں کو شامل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔