کیچ: پاکستانی فورسز پر مختلف مقامات پر تین حملے گئے

 


بلوچستان کے علاقے زامران اور پروم کے درمیانی علاقے بسد، ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ اور ہوشاپ کے مقامات  پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز پر حملے کئے ہیں۔


پہلا حملہ نامعلوم مسلح افراد نے  زامران اور پروم کے درمیانی علاقے بسد کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔


 علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں گولیوں اور بم دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں۔


دوسری جانب بلیدہ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے گلی کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ بھی نشانہ بنایا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے نہیں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔


بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ایف سی کے کیمپ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔


علاقی ذرائع کے مطابق دمب کے مقام پاکستان فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اس دوران دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔


دوسری جانب  تربت و کیچ میں سیکورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، خواتین اور بچیوں کو تعلیمی اداروں سے آنے جانے اور ہسپتال لیجانے کیلئے استثنیٰ حاصل ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ تربت شہر سمیت ضلع کیچ میں کچھ دنوں سے سیکورٹی صورتحال اور دستی بم حملوں سے شہری پریشان ہیں، شہریوں کی شکایت پرآج سے ضلع کیچ میں تاحکم ثانی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post