گوادرمیں گرفتاریوں کیخلاف تربت،اورماڑہ، پسنی گوادر و مستونگ میں ہڑتال و مظاہرے

 


گوادر میں حق دو تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف تربت،اورماڑہ اور پسنی اور مستونگ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے جا ری ہیں۔


حق دو تحریک کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیاگیا

۔

زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔ جبکہ تربت میں حق دو تحریک کی جانب سے حق دو تحریک کے قائد حسین واڑیلہ کی گرفتاری کیخلاف حق دو تحریک کے کارکنان نے تربت بازار کو زبردستی بند کرنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔


مظاہرین نے نیشنل بنک چوک پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔ 


انتظامیہ کا کہناہے کہ کاروباری حضرات کے تحفظ کیلئے مشتعل افراد کو ان کا کاروبار زبردستی بند کرنے نہیں دینگے


گوادر میں حق دو تحریک کے دہرنے پرپولیس کی کارروائی اور حق دو تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں پر شیلنگ و گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی مستونگ کے امیر حافظ خالد الرحمن شاہوانی سابق امیر مولانا خلیل الرحمن شاہوانی و دیگر کی قیادت میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو پشکرم کے مقام پراحتجاجا بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی ہیں


گوادر میں حق دو تحریک کیخلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کیخلاف پنجگور میں بھی  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔


مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے حکومت بلوچستان کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا۔

پنجگور میں جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کی جانب سے گوادر میں حق دو تحریک کے جاری دھرنا کیخلاف بسم اللہ چوک پر ریلی اور احتجاجی جلسہ کیا گیا۔


ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ، جنرل سیکرٹری حافظ سراج احمد، سابق امیر مولانا نور محمد، حق دو کے رہنما اشرف ساگر، حاجی محمد جان، عابد اشرف نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے بسم اللہ چوک پر احتجاج کیا اور رہنماؤں اور کارکنوں کو 24 گھنٹے میں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔


مقررین نے کہا کہ ایک پرامن دھرنے پر حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن ظلم کی انتہا ہے، حکومت بجائے حق دو تحریک کے جائز مطالبات کو منظور کرتی الٹا تشدد کا راستہ اپنا کر عوام کی جائز آواز اور احتجاج کو دبارہی ہے۔


مقررین نے کہا کہ ہماری تحریک پرامن ہے اور اگر ہمارے کارکن اور رہنماؤں واجہ حسین واڈیلا،محمد یعقوب اور دیگر کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم سی پیک کو غیر معینہ مدت کے لیے بندکردینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post