شال ( نامہ نگار )
صحافی کیّا بلوچ سوشل میڈیا کے سائٹ ایکس پر کہا کہ اسلام آباد سے ایک صحافی دوست نے یہ تصویر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے دروازے پر آویزاں کی گئی ہے۔ تاہم بلوچ حقوق کے لیے سرگرم کارکن اس تصویر میں دی گئی معلومات سے اختلاف کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس لڑکی کا نام نسرین بلوچ ہے، جنہیں 22 نومبر کو حب چوکی سے مبینہ طور پر سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔
