کیچ کانوائے کو بم کانشانہ بنانے سمیت فورسز چوکی پر راکٹ داغے گئے

 


کیچ کے مرکزی شہر  تُربت گوگدان اور  ڈنک  کے درمیان رات نو بجے کے قریب فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ، بتایا جارہاہے کہ اس بم حملے میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے ۔ 


تاہم فورسز نے اب تک اس حملے میں ھلاکتوں سمیت دیگر نقصانات بارے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہیں ۔ 


دوسری جانب تاحال کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے بھی اس حملے میں ہونے والے نقصانات اور ذمہداری اب تک  قبول نہیں کیا ہے ۔ 

دریں اثناء کیچ پیدارک کے علاقہ ءِ ڈوکی  میں قائم پاکستانی فورسز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچانے کے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے بعد فورسز نے رات بھر مارٹر کے گولے داغتے رہے اور ڈرون کیمرے اڑا دیئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post