اورماڑہ : گوادر کے بعد اورماڑہ میں حق دو تحریک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ، حق دو تحریک کے کارکنوں کا کہناہے کہ گزشتہ روز احتجاج میں پولیس لاٹھی چارج سےزخمی ہونےوالے 19 سالہ نوجوان دوست محمد ولد دوشمبے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے ہیں ۔
باخبر ذرائع کا کہناہے کہ پولیس کی بھاری نفری اورماڑہ کےداخلی و خارجی راستوں پر تعینات ہے۔
مظاہرین کو زیروپوائنٹ جانےنہیں دےرہی ہے جس کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہورہے ہیں ۔