تحصیل تمپ کے اردگرد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات 3 بجے سے وقفے وقفے تک موسم سرما کی پہلی موسلا دار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تحصیل تمپ میں زیادہ بارش ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تحصیل بلیدہ میں کہیں کہیں ہلکی ہلکی بوندیں گریں ۔
اسی طرح دشت کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ نہنگ ندی میں پانی آنے سے گومازی اور رودبن پل کی مین راستہ آمدورفت کیلے بند ہوگیا تھا.تاہم پانی کی شدت کم ہونے سے راستہ واپس بحال ہوگیاہے ۔
آخری اطلاع تک بارش وقفہ وقفہ سے جاری ہے.
دریں اثنا تحصیل تمپ اور بلیدہ میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک موسم کی خرابی کی وجہ سے بند ہیں ۔