حب صدر تھانے کے گیٹ سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا ہے ، جس سے آگ بھڑک اٹھی، دھماکہ میں 55 سالہ موسیٰ ولد گل ، 35 سالہ عبدالغفور اور 25سالہ امان اللہ نامی تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
خضدار کے مرکزی شہر جیلانی چوک پر پولیس موبائل کو دستی بم حملے کا نشانہ بنادیاگیا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں سب محفوظ رہے ہیں ، تاہم گاڑی سمیت قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
شال سیٹلائٹ ٹاون چالو باوڑی کے مقام پر بھی بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں عبدالنبی ولد محمد نبی عمر 12 سال، محمد عمر ولد خان محمد عمر 22سال،محمد فاٸق ولد منیر احمد عمر 22 سال
، تنویر احمد ولد دوست محمد 18 سال، ثنا۶ اللہ ولد امان اللہ عمر 33 سال، وزیر محمد ولد نور محمد عمر 22سال، روح اللہ ولد جمال الدین عمر 19سال، لیاقت علی ولد ایمل خان عمر 30 سال
شال میں اتوار کے دن تیسرا بم دھماکہ سریاب روڈ پر واقع فورسز چوکی پر کیاگیا ہے ، بتایا جارہاہے کہ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا ،جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ۔
دریں اثناء قلات میں نامعلوم افراد نے معدنیات لے جانے والی ٹرک کو نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا ،دھماکہ کے بعد ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔