بلوچستان مچھ سیخنی کے علاقے میں گذشتہ روز سے پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے ۔ جہاں فوج بڑی تعداد میں علاقہ میں داخل کر جنگلات سمیت قیمتی پیڑوں کو آگ لگا رہی ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق فوج علاقہ میں جنگلات کو آگ لگانے کے علاوہ مختلف اطراف میں مارٹر کے گولے بھی فائر کر رہی ہے ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ علاقہ سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہیں عسکری ذرائع کی طرف سے آپریشن کے متعلق کوئی موقف سامنے آیا ہے۔
آپ کو علم ہے بلوچستان کے اکثر دیہی اور پہاڑی علاقوں فوجی آپریشنز گذشتہ دودہائیوں سے شدت کے ساتھ جاری ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں کے تعداد میں لوگ اپنے املاک چھوڑ کر مزکورہ علاقوں سے ہجرت کرکے ہمسایہ ممالک میں مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔