گوادر سے کراچی جانے والی ہائی ایکس گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا جس میں ایک خاتون ھلاک جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوگئے۔جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
ھلاک ہونے والی خاتون سمیت تمام زخمیوں کا تعلق ناظم آباد کراچی سے بتایا جارہا ہے_
شدید زخمیوں کو ایدھی،لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور سرکاری ایمبولینسوں کے ذریعے تمام زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔
دریں اثناء بھاگ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے سابقہ ایس ایچ او بھاگ منظور احمد ابڑو پر بھاگ شرکل کے مقام پر قاتلانہ حملہ کردیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔
بتایا جارہاہے کہ اس دوران بھاگ پولیس موقع پر پہچ کر قاتلوں کا گھیراو کردیا تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔