نوشکی 54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے، مرحوم کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نوشکی کلی مینگل کے رہائشی نے کل چھ شادیاں کی تھی، ان کے دو بیویاں ان کے زندگی میں ہی وفات پائی تھیں۔
انکے گھر 54 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ جن میں سے 12 بچے خوراک کی قلت کے باعث وفات پائیں۔
2018 کے مردم شماری میں وہ میڈیا کی ذینت بنے اور بلوچستان کے سطح پر بڑے خاندان کےسربراہ ہونے کے لحاظ سے انکی جان پہچان ہوئی۔