شہید لمہ کریمہ کی دوسری برسی کے موقعے پر 21 دسمبر کو شال میں سیمینار منعقد کی جائے گی۔ بی وائی سی



شال : بلوچ یکجہتی کمیٹی نے شہید بانک لمہ کریمہ کی دوسری برسی کے موقعے پر شال  میں سیمینار انعقاد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ  بانک کریمہ بلوچ سماج کی ایک ایسی کردار بن چکی ہیں جن کے بغیر بلوچ سماج اور سیاسی جدوجہد میں بہت سی چیزیں نامکمل ہو جاتی ہیں۔

آپ نے اپنی پوری زندگی بلوچ سماج اور جدوجہد کو منظم کرنے میں وقف کیں اور اپنی شہادت تک آپ بلوچ قوم کیلئے زمین و غیر دیار میں سیاسی جدوجہد کرتی  رہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ کسی بھی قوم اور سماج کی تشکیل اور بہتری میں فرد کے کردار سے کوئی بھی ذی شعور انکار نہیں کر سکتا، بانک کریمہ بھی بلوچ تاریخ کے ایسی شخصیات میں شامل ہیں ، جنہوں نے بلوچ سماج کی حقیقی تشکیل میں اہم کردار ادا کی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی جدوجہد اور کردار کی اہمیت بلوچ سماج میں بڑھتی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لمہ کریمہ کی زندگی، شخصیات، جدوجہد اور کردار ایک ایسی مشعل راہ بن چکی ہے،  جس کو اپناتے ہوئے بلوچ خواتین اپنی قومی اور سیاسی فریضہ کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔

انھوں نے کہاکہ لمہ کریمہ نے نہ صرف سیاسی بلکہ سماج میں خواتین کی برابری کی جدوجہد میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

آپ نے خواتین کے اندر بلوچ سماج کی حقیقی روح کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کی جس میں خواتین اور مرد کے درمیان کوئی صنفی تضاد موجود نہیں بلکہ یہ غیروں کا بلوچ زمین پر لایا گیا سوچ ہے جہاں خواتین کو کمتر سمجھا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ   اسی قومی، سیاسی، علمی اور شعوری جدوجہد کی بنیاد پر 2016 میں آپ کو بی بی سی کے 100 خواتین میں چنا گیا یہ عالمی سطح پر آپ کے کردار اور حیثیت کی قبولیت تھی۔ آپ کو سیاسی جدوجہد کی پاداش میں سخت مصائب اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر آپ اپنی جدوجہد سے دستبردار ہونے کے بدلے اس میں منظم انداز میں کردار نبھاتے رہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی اور شدت لاتے رہے۔

ترجمان نے بیان کے آخر میں بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لمہ وطن بانک کریمہ ایک ایسی کردار ہیں جنہیں بھولنا اور گمنامی کی نظر کرنا بلوچ تاریخ کے ایک عہد کو بھولنے کے برابر ہے اس لیے لمہ وطن بانک کریمہ کی دوسری برسی کے موقعے پر جہاں ممکن ہو انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کریں۔

انھوں نے کہاہے کہ  اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لمہ وطن بانک کریمہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس کے اعزاز میں 21 دسمبر کو شال  پریس کلب میں ایک سیمینار کا انعقاد کریں گے ۔ شال میں موجود غیور بلوچ عوام سے پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post