بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے پیدارک میں ڈوکی میں قائم دشمن کی فوجی چوکی پر 6 دسمبر کی رات دس بجے سرمچاروں نے ایم16 اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس میں پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اٹھانا پڑا ۔ جس کے بعد شکست خوردہ فوج نے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کرنے کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ بھی کیا۔
ترجمان نے دوسرے واقع کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات نو بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گوگدان اور ڈنُک کے درمیان پاکستانی فوج کے قافلے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہاکہ ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آیا جس سے گاڑی کا پچھلا حصہ تباہ ہوا اور اس میں سوار فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔