پنجگور ڈی سی کے آفس سے اپنے من پسند افرادکو باڈر بھیجنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا قابل قبول نہیں ۔ باڈر کمیٹی

پنجگور: باڈر کمیٹی پروم کی جانب پروم تحصیل جاہین میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جسلہ میں باڈر کمیٹی پروم کے رہمنا عابد اشرف،عارف مولجان,مولانا محمد اکرم ,مولانا عابد بلوچ حاجی عبداللہ، ملا محمد امین عبداللہ صالح فہد ابراہیم نے حطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ٹیگ سسٹم کا عوام نے بائیکاٹ کیا ہوا ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ کسی سیاسی پارٹی کو اپنی روزی روٹی کا سودا کرنے نہیں دینگے دو سال سے ای ٹیگ کے نام سے عوام کا تذلیل کیا جارہا ہے ، اب چھپ نہیں رہینگے۔ ہمارے اباو اجداد نے ہمیں بہادری اور دلیری کی لوریاں سنائی ہیں انکے نام داغ دار ہونے نہیں دینگے تاریخ گواہ ہےکہ پروم ماضی میں سردار ی نظام کے خلاف پر بھر پور مزاحمت کی ہے، ہم انہی کے نقش قدم پر ھمیشہ ظلم اور نا انصافیوں پر جمہہوری مزاحمت کرتے چلے آرہے ہیں ۔ مقررین نے کہاکہ اب بلوچ عوام میں شعور اور آگاہی آگئی ہے ،اور کوئی بھی قوت ہماری بنیادی حقوق ہم سے چھین نہیں سکتی۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں مزدری کیلے کمپیوٹر سے منسلک کرنا اور ڈپٹی کمشنر کے آفس سے اپنے من پسند افرادکو باڈر بھیجنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا قابل قبول نہیں ہے اور انکا یہ عمل نا قابل برداشت ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post