بولان سے خواتین اور بچوں کو حراست میں لینا باعث تشویش ہے۔ ترجمان وی بی ایم پی

وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ‏تنظیم نے بولان سے سمالانی قبیلے سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کی فورسز کے ہاتھوں غیر قانونی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تنظیم کے علم میں آیا ہے کہ بولان سے فورسز نے نہتے خواتین اور بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے، اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بولان آپریشن میں خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے کا نوٹس لے کر انہیں فوری طور پر رہا کرائیں ۔ ترجمان نے کہاہے کہ تنظیم کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ‏فورسز کے ہاتھوں حراست میں لئے جانے والی خواتین و بچوں میں سمو بلوچ ، زر بخت بلوچ ، بانی بلوچ ، فریدہ، سمیدھا بلوچ اور راجی بلوچ شامل ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post