کراچی: سی ٹی ڈی کی ایس آر اے کے رکن کو گرفتار کرنے کا ڈراما



کراچی میں بدنام زمانہ کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے  ڈرامہ رچاکر  دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے سرجن فیض محمد خان روڈ نزد کورنگی ٹریفک لائسنس برانچ مہران ٹاؤن میں کارروائی کرکے سندھی قوم پرست مسلح تنظیم سندھو دیش ریوولوشنری آرمی کے  رکن رستم علی شر ولد محمد عثمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اسکا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے تنظیم کا سربراہ ذوالفقار خاصخیلی ہے جوکہ جرمنی میں مقیم ہے ملزم تنظیم کا ماسٹر مائنڈ ہے اور ذوالفقار خاصخیلی سے سگنل ایپ، ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے ٹارگٹ کی ہدایت لیا کرتا تھا-

سی ٹی ڈی انچارج ایس ایس پی مظہر مشوانی نے بتایا کہ گرفتار ملزم تنظیم کے دیگر ساتھیوں کی مالی مدد اسلحہ بارود اور سہولت فراہم کرتا ہے ملزم کیخلاف کراچی و اندرون سندھ درجنوں قتل اقدام قتل اور ریلوے ٹریک دھماکوں کی ایف آئی آر درج ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم سے پستول 30 بمعہ 5 راﺅنڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

آپ کو علم ہے سی ٹی ڈی کی آج تک سندھ ہو بلوچستان یا خیبر پختونخواہ  اکثر پہلے سے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں ھلاک یا انھیں جعلی مقابلوں میں حراست میں لینے کا دعوی کی ہے ۔

سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے فوج اور خفیہ اداروں کی گناہ چھپانے کیلے فوج نے بدنام زمانہ سی ٹی ڈی تشکیل دی ہے ۔ وہ خود لوگوں کو پہلے اغوا اور لاپتہ کردیتے ہیں ،جنھیں اذیتیں دیکر قتل کرنا ہو  یا  کسی کو رہا کرنا اور  بدنام کرنا ہو تو سی ٹی  ڈی حوالے کرکے انھیں جعلی مقابلوں میں قتل یا سنگین الزامات لگا کر انھیں منظر عام پر لائی جاتی ہیں ۔پھر انھیں اپنے نام نہاد عدالتوں میں گھسیٹا جاتاہے سزا دینی ہو یا بری فوج عدالت کو حکم دیتی ہے کہ اسے چھوڑنا ہے یا سزا دینی ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post