تُربَت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جبکہ سوراب روڈ حادثہ میں پانچ افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک ہے

 

 تُربَت سنگانی سر میں نامعلوم مسلح  افرادنے فائرنگ کرکے  ممتاز عالم ولد ثناء اللہ ساکن خضدار نامی شخص کو  زخمی  کرکے فرار ہوگئے ۔


زخمی کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تُربَت منتقل کردیاگیاہے ۔ 


تاہم فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


ادھر کوئٹہ


سے خضدار جانے والی ویگن   سوراب ایریا میں ٹرالر کے ساتھ ٹکراگیا ہے ،جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے  عبداللہ اور نعمت اللہ نامی دو  افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ جبکہ عبدالمالک ولد حاجی نبی بخش  ساکن نغاڑ، 

محمد انیس ولد محمد کریم قوم م ساکن رودینی، زبیر احمد ولد رسول بخش  ساکن حاجیکہ اور 

مححمد اسماعیل ساکن رودینی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 


شدید زخمیوں کو شال لے جایا گیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post