لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طلبہ پر ایف آئی آر اور رسٹیکیشن واپس نہ لینے پر طلباء بھوک ہڑتال کا اعلان کرنے پر مجبور کئے گئے ہیں ۔ بی ایس ایف اوتھل زون

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون کے رہنماؤں نے طلباء پر جھوٹی ایف آئی آر اور رسٹیکیشن کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے پالیسی کے تحت طلباء کو اصل حقائق سے بیگانہ کرنے اور انکے تعلیمی حقوق کو سلب کرنے کیلئے انہیں مختلف سطحی مسائل میں الجھا رہے ہیں ، جنکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنا ناروا سلوک کو مزید برقرار رکھا تو ان بد عنوانیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کرکے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے لسبیلہ یونیورسٹی میں تواتر کے ساتھ کرپشن کی بازار کو گرم رکھا ہوا ہے، ایک جانب فیسوں میں انتہائی اضافہ، اسکالرشپس پر من پسند اور بااثر لوگوں کی اجارہ داری سمیت طلباء کے بنیادی تعلیمی حقوق پر ڈاکہ جارہا ہے، جبکہ دوسری جانب اس اجارہ دارانہ پالیسیوں کو مستحکم بنانے کیلئے وہ مختلف زرائعے سے طلباء کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ طلباء اپنے جائز حقوق کیلئے آواز نہ اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہاکہ رواں مہینے میں طلباء کو اپنے جائز حقوق مانگنے کی پاداش میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رسٹیکیٹشن کے ساتھ ساتھ جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔ جس کے خلاف طلباء تنظیموں کی جانب یونیورسٹی میں ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کی گئی تھی، جہاں لسبیلہ یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کے ممبر اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈین نورمحمد انگاریہ نے طلباء کو یقین دہانی کرائی تھی کہ طلباء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کو ختم کرکے تمام طلباء کے رسٹیکیشن لیٹر کو واپس لیا جائے گا، اس یقین دہانی کو مانتے ہوئے طلباء نے اپنا احتجاج ختم کیا تھا، لیکن بعد میں یونیورسٹی انتظامیہ اپنی من مانی اور اجارہ دارانہ پالیسیوں کو برقرار رکھتے ہوۓ طلباء کے خلاف نہ صرف رسٹیکیٹشن اور جھوٹی ایف آئی آر کو ختم کر رہا ہے، بلکہ مخلتف حربوں سے طلباء کو ڈرانے اور بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کے اندر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے چند مفاد پرست لوگ اپنی سیاسی مفادات حاصل کرنے اور معاملے کو مزید پیچیدہ بنانے کی پالیسی کو اپناۓ ہوۓ ہیں، جو کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ ناانصافی ہے، ان کرداروں کے خلاف آواز اٹھانا اور طلباء کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے بْیان میں کہاہے کہ یہی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے طلباء مجبور ہوگئے ہیں کہ آج 10 نومبر بروز جمعرات کو یونیورسٹی میں بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں ۔ جو طلباء کے رسٹیکیٹشن، جھوٹی ایف آئی آر اور طلباء کے جائز مطالبات منظور ہونے تک جارہی رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post