خضدار نئی نویلی دلہن نے آشنا سے ملکر اپنے ہی شوہر کو قتل کردی، تاہم قسمت ساتھ دے نہ سکی اور لڑکی اپنے آشنا سمیت گرفتار




خضدار لیویز لائن انچارج کے مطابق عرفان زہری ولد محمد ہاشم سکنہ علیزئی باغبانہ کی شادی بیس روز قبل باغبانہ علیزئی کے رہائشی عبدالرسول کی بیٹی نجمہ سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد شوہر اپنی بیوی اور اس کی بہن کو لیکر باغبانہ کے قریبی علاقے میں دعوت کھانے جارہے  تھے ، راستے میں اس  پر فائر ہوا جس سے وہ زخمی ہوگئے ، جنہیں علاج کے لئے پہلے خضدار اور بعد ازاں کراچی منتقل کردیا گیا تاہم و ہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ 


انہوں نے کہا کہ  لیویز فورس نے مقتول کی نئی نویلی بیوی کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع  کردی تو انہوں نے اعتراف کرلی  کہ اپنے آشنا کے کہنے پر اس مقصد کی خاطر انہوں نے اپنے شوہر کو قتل کردیا ہے تاکہ وہ ان سے شادی کرلے اور قتل کے بعد انہوں نے آلہ قتل اپنے گھر کے پاس کنویں میں پھینک دی تھی۔ 


جس کے بعد قاتل لڑکی کی نشاندہی پر ان کے آشنا سعیداحمد ولد عبدالخالق  بارانزئی ساکن سنی خضدار کو بھی لیویز فورس نے گرفتار کرلیا،  جب کہ باغبانہ کنویں سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔


قاتل لڑکی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتائی ہے کہ وہ چار سال قبل سنی خضدار آئی تھی  اسی وقت ان کی سعیداحمد بارانزئی سے  دوستی ہوگئی۔  


شادی کے بعد انہوں نے پستول انہیں فراہم کردی  اور پستول چلانا بھی سکھادیا ۔ جب دعوت کھانے  شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئی  جیسے ہی ہم آبادی سے دور ویرانے میں پہنچے تو پیچھے سے میں نے ان کے سر میں ایک گولی ماری دی ،  اس دوران میری چھوٹی بہن بھی  ساتھ تھی اور فائر کرتے ہوئے میری چھوٹی بہن کو پتہ نہ چل سکی، فائرنگ کے بعد میں نے بئیں شروع کردی  اور اپنے رشتہ داروں کو فون کی کہ میرے شوہر کو کسی نے قتل کیا ہے آپ یہاں پہنچیں۔ 


انھوں نے کہاکہ  جب رشتہ دار گاڑی میں ہمیں لینے آئے اور اس دوران میں نے اپنی چادر میں پسٹل چھپا کر گھر پہنچی ، جہاں دیگر لوگوں کے ساتھ میں بھی رونے لگی  ،اور موقع  پاکر میں نے قریبی کنویں میں پستول لے جاکر پھینک دی۔


 قاتل لڑکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو اس لیئے قتل کردی  کہ وی  چاہتی تھی کہ سعیداحمد   جن کے ساتھ چار سال سے  بات چیت چل رہی تھی ان کے ساتھ شادی کرلیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post