بی ایس او پجار شال زون کے زیر اہتمام بی ایس او پجار کے رہنما شہید تابش وسیم اور شہدائے خاران کے لئے تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاگیا

شال : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار شال زون کے زیر اہتمام بی ایس او پجار وندر زون کے صدر شہید تابش وسیم اور شہدائے خاران کے لئے تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاگیا ۔ تعزیتی ریفرنس کا آغاز شہداۓ بلوچستان کے یاد میں کھڑے ہوکر 2 منٹ کے خاموشی اختیار کرنے سے کی گئی ، تعزیتی ریفرنس میں بی ایس اؤ پجار کے مرکزی چیئرمین زبیربلوچ ، بی ایس اؤ کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظوربلوچ، وکرم کنول بلوچ ، طارق بلوچ ، ادریس بلوچ ، منصور بلوچ ،شےمرید رشید بلوچ ،آغا‌ عمران اور اکرم بلوچ نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہاکہ تابش بلوچ ایک پرامن باشعور سیاسی کارکن تھا جیسے 21 جون 2021 کو خضدار میں اسکے والد کے سامنے جبری طور پے لاپتہ کیا گیا تھا 17 ماہ ازیت دینے بعد سی ٹی ڈی ذریعے انھیں دیگر لاپتہ افراد کے ہمراہ نوشکی میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا جو 75 سالہ ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ استعماری قوتیں یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے بلوچ طلباء کو زیر کرینگے تو ا ن کی بھول ہے بلکہ ایسے اقدامات سے سیاسی کارکنوں میں مزید جذبہ جوش اور ہمت حوصلہ پیداہو تاہے ۔ تعزیتی ریفرنس دوران انھوں نے کہا کہ اب استعماری قوتوں نے نیا حربہ استعمال کرنا شروع کیاہے ۔ پرامن سیاسی کارکنوں کو اغوا کرو چند ماہ بعد انکو دہشت گرد ثابت کر کے انکو جعلی مقابلے کے نام پر شہید کرو ۔ انھوں نے کہاکہ ایسے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف ہر باشعور سیاسی کارکنوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں صف اول میں اپنا کردار ادا کرنے کیلے آگے آئیں اور ظلم کے خلاف نکلیں بات کریں احتجاج درج کروائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post