قلات شہر کے قریب خزینئی کے مقام پر فورسز کانوائے پر بم حملہ کیاگیا ہے ،جس میں متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز کے کافلہ میں شامل ایک گاڑی کو بم دھماکہ میں اس وقت اڑا دیا گیا ، جب ان کا قافلہ مرکزی شاہراہ سے گذر رہا تھا۔
حکام نے فوری طور نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔