ضلع بولان کے پہاڑی سلسلوں میں دوسری روز بھی پاکستان فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ گذشتہ روز شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں آج مزید شدت لائی گئی ہے ، مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری ہے ،جبکہ اس دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہو ر ہی ہیں ، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔
آپ کو بھی علم ہے فوجی بربریت بولان کے علاقہ کمان، یخو، اوچ کمان، گمبدی، درگ پیرانی، سارو، بزگر اور سبی کے علاقے سانگان میں جاری ہے، جبکہ ہرنائی سے متصل پہاڑی سلسلوں میں بھی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اوچ کمان میں ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے ۔
علاقہ مکین سول عام آبادی کو فوج کیجانب سے نشانہ بنانے جانے کے خدشہ کا اظہار کر رہے ہیں ۔