لورالائی جامعہ کے قریب کوہار ڈیم پر پکنک منانے والے نوجوان پر فائرنگ ایک ھلاک دو زخمی

لورالائی : جامعہ کے قریب کوہار ڈیم پر پکنک منانے والے چار نوجوانوں پر نامعلوم شخص نے فائرنگ اور چھریی کے وار سے حملہ کرکے ایک نوجوان طالب علم اسرار خان ولد فضل محمد قوم او تمانخیل ساکن شاہ کاریز لورالائی کو ھلاک ،جبکہ تین طلباء سید خان ولد آزاد خان قوم ناصر ساکن ناصر آباد لورالائی، قاہر ولد محمد یونس قوم ترین ساکن ماڈل ٹاؤن لورالائی اور محمد یار ولد باری خان قوم تمانخیل ساکن شاہ کاریز لورالائی کو زخمی کرنے بعد فرار ہوگئے۔ بعد ازاں نعش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ۔ دریں اثناء ڈھاڈر تھانے کے قریب شہدادکوٹ سے کوئٹہ جانے والی کار اور کوئٹہ سے لہڑی جانے والی کار میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو پولیس اور لیویز بولان کے جوانوں نے  سول ہسپتال منتقل کر دیا

Post a Comment

Previous Post Next Post