خاران سی ٹی ڈی نے چار افراد کو مقابلہ میں مارنے کا دعوی کردیا

خاران میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ یہ بیان سی ٹی ڈی ترجمان نے جاری کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق خاران جنگل میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ مارے گئے مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے ٹیوٹ میں لکھاہے کہ خاران میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والوں کی نعشیں خاران سول ہسپتال میں پڑی ہوئی ہے خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے پہلے سے لاپتہ کئے گئے افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ آپ کو علم ہے گذشتہ روز سی ٹی ڈی نے مستونگ کلی کابو میں چھ افراد کو جعلی مقابلہ میں ھلاک کیاتھا ۔ جن میں ایک شخص کی شناخت عبید اللہ ساتکزئی کے نام سے انکے لواحقین نے کیاتھا ۔ جبکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ گذشتہ روز مستونگ کلی کابو میں جعلی مقابلہ میں سی ٹی ڈی نے چھ جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے انھیں مقابلہ کا نام دیکر جھوٹا دعوی کیاہے کہ ان کا تعلق مذہبی شدت پسند تنظیم سے ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post