پاکستانی فورسز نے قلات میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر دو افراد خالق داد اور عبدالحکیم
کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔جن میں ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پیشے کے لحاظ سے گلہ بان ہیں جبکہ فورسز نے دوران آپریشن خالق داد کو گولی مار کر زخمی بھی کردیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں فوج کی نفری تاحال موجود ہے ۔