کوہلو : گزین مری کو سیشن کورٹ کوہلو سے عبوری ضمانت مل گیا گزین مری کی عبوری ضمانت پر کوہلو بار کے صدر ایڈووکیٹ عطاء اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔
کوہلو سے مقامی صحافی نذر بلوچ مطابق گزشتہ روز چنگیز مری نے اپنے بھائی گزین مری سمیت دیگر 5 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلیا تھا ۔ جس میں PPC دفعہ 149 سمیت 392، 365، 147 کے دفعات شامل ہیں ،درخواست کے مطابق چنگیز مری کا کہنا تھا کہ ان کے ڈرائیور کو 29 اونٹوں اور ایک ٹویوٹا پک اپ سمیت اغواء کرلیا گیا ہے، تاہم اس مقدمے میں گزین مری کو آج سیشن کورٹ کوہلو سے عبوری ضمانت مل گیا ہے۔
ضمانت ملنے بعد گزین مری نے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہم پر درج ایف آئی آر بےبنیاد ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہونے چاہیے اگر ہم پر الزام ثابت ہوا تو سزا کے لئے تیار ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ آج بھی وکیل سے بولا تھا عبوری ضمانت نہ کریں میں جیل جانے کے لئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ثابت کرسکتا ہوں کہ چنگیز مری کا میرے والد محترم خیربخش مری سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ انہیں اپنے ہر چیز سے علحیدہ کر چکے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارا مری قبیلہ سندھ، پنجاب اور دیگر علاقوں میں دربدر ہو رہے ہیں میرا خواہش ہے کہ وہ لوگ اپنے علاقے میں آ کر آباد ہو جائیں۔
گزین مری کا کہنا تھا کہ کاہان کی آبادکاری کے لئے مخالفین جنتی رکاوٹیں ڈالیں ہم کاہان کو آباد کرکے ہی رہیں گے۔
