بلوچ راج کی مرکزی کابینہ کا چناو چیئرمین عبداللہ صالح ایڈوکیٹ اور سیکٹری جنرل غلام مرتضی بلوچ منتخب ہوگئے

شال : بلوچ راج کے نو منتخب چیرمین عبداللہ صالح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی کامیابی کا دارومدار ممبران کی مخلصی، کمٹمنٹ اور جفاکشی کے ساتھ تنظیمی پروگرام سے جڑے رہنے کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔ انھوں نے کہاکہ نظریات سے بیگانگی اور سیاسی منشور کی اہمیت سے ناواقفیت ایک ممبر کو بے عملی اور تنظیم کو جمود کی جانب گامزن کردیتا ہے۔ جو تنظیم کے زوال کا باعث بنتا ہے۔ ہماری اولین کوشش یہ ہونی چاہیے کہ تنظیم کی طرف سے دی گئی پالیسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے منشور کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ‎چیرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم  کی طرف سے دی گئی پالیسیوں پر عمل درآمد کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی دیتے ہیں ، اور ممکنہ طور پر عوام الناس کے مسائل کے حل کے طور پر تنظیم کا ہر ذمہ دار اپنے فرائض کو مجھ سمیت بخوبی سر انجام دے گا بلوچ راج کے نومنتخب چیرمین ایڈووکیٹ عبداللہ صالح بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، جنہوں نے اس اجلاس کا انعقاد ممکن بنایا۔ ‎منتخب ہونے والی مرکزی کابینہ کے ساتھیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، جنہوں نے تنظیم کو منظم و فعال بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی اور بحثیت چیرمین امید کرتا ہوں کہ تمام ممبران اور منتخب ہونے والی نئی مرکزی کابینہ کے ساتھی تنظیمی منشور  پر عمل پیرا ہو کر آئندہ کا پروگرام اور تنظیمی پالیسیوں پر عمل کر کے  اپنا  فرض بخوبی ادا کریں گے۔ ‎ اس سے قبل بلوچ راج کی مرکزی کابینہ کا گیارہواں اجلاس زیر صدارت مرکزی چیرمین عبداللہ صالح بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی، تنقیدی نشستت، عالمی و علاقائی سیاست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ تمام ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل میں پرانی کابینہ کو تحلیل کر کے نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔ نئی کابینہ کے چیرمین ایڈووکیٹ عبداللہ صالح بلوچ، وائس چیرمین آفشین الیاس بلوچ، سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سرفراز بلوچ اور ترجمان رضوان علی بلوچ منتخب ہوگئے ۔ ‎پرانی کابینہ کے تحلیل ہونے کے بعد تنظیم کی ذمہ داریاں نئی مرکزی کابینہ کو سپرد کردی گئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post