وندر: سیلاب متاثرہ خواتین کا احتجاج شال کراچی شاہراہ بند

وندر میں سیلاب متاثرین خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف شال کراچی شاہراہ کو تمام ٹریفک کے لیے بند کردیا، روڈ بلاک کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں- مظاہرین نے ڈپٹی ڈایکٹر عبدالوحید شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈاریکٹر عبدالوحید شاہ کو لسبیلہ تبادلہ نہیں کیا جاتا روڈ نہیں کھولا جائے گا- مظاہرین کہنا تھاکہ مزکورہ آفیسر ایک نااہل اور اپنے سرکاری فرائض سے مرتکب پائے گئے آفیسر ہیں ایسے آفیسر کا لسبیلہ سے فوری طور پر تبادلہ کیا جائے-

Post a Comment

Previous Post Next Post