بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نسیم نامی قبائلی رہنما جیسے ہی سیشن کورٹ سے نکلے تو ان پر کورولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرکھول دیئے۔
جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں پیشی کے دوران پیش آیا ۔