ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پرآج بروز جمعرات صبح نو بجے بل کولواہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، جبکہ حملے کے فوراً بعد جائی وقوعہ پر ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ۔
علاقائی ذرائع نے بتایا کہ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔