ڈھاکہ بنگلا : جنوبی بنگلا دیش میں سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے ، جس کی زد میں آکر 9 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی اموات درختوں کے گرنے کی وجہ سے ہوئیں اور لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ نشیبی علاقوں سے شہریوں کو منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دریا کنارے رہنے والوں کو سائیکلون شیلٹر کی عمارت میں پناہ دی گئی ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی سیلابی صورتحال ہے، جہاں پیر کے روز 324 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔