لسبیلہ یونیورسٹی میں طلباء کے جائز حقوق منوانے کیلئے یونیورسٹی میں کامیاب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بی ایس ایف اوتھل زون

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بْیان میں کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کے جائز حقوق منوانے کیلئے لسبیلہ یونیورسٹی کے اندر ایک کامیاب احتجاجی ریلی نکالی گئی ،جو سنٹرل لائبریری کے سامنے سے بر آمد ہوکر کیمپس کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ، ایڈمن بلاک پہنچ کر دھرنا دیا گیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی بدعنوانیوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ بعد ازاں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے رہنماؤں نے احتجاج میں شریک اراکین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں طلباء کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ۔ جنکی وجہ سے وہ شدید مشکلات اور ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں، دور دراز کے علاقوں سے سفر کرکے طلباء علم کی پیاس بجھانے یونیورسٹی پہنچ جاتے ہیں مگر یہاں انہیں تعلیمی جدید سہولیات سے محروم رکھا جاتاہے ۔ جس کا مطلب بلوچ طلباء کو مختلف مسائل میں الجھا کر انکو شعوری تعلیم سے محروم اور قومی زمہ داریوں سے بیگانہ رکھا جاناہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اراکین نے آج کے اس پرامن احتجاج میں حکمرانوں اور انتظامیہ کو یہ باور کرایا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہر صورت میں کھڑا رہنے اور مشکلات کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کی خاطر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹنے کو تیار ہیں اور ان کے مزموم عزائم کو کبھی پایہ تکمیل تک پہنچنے نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پرامن احتجاج طلباء کا جمہوری اور آئینی حق ہے جسے کرپٹ انتظامیہ نے ہرممکن دبانے کی کوشش کی تاکہ طلباء کو منتشر کرکے انکے احتجاجی ریلی کو سبوتاژ کیا جائے ،لیکن سْیاسی شعور سے آراستہ اراکین نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل چارٹر آف ڈیمانڈز کی صورت میں پیش کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انھوں نے کہاکہ ایک وفد نے وائس چانسلر دوست محمد بلوچ سے ملاقات کرکے انکے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کئے، اور ان مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔ جہاں وائس چانسلر نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ گرلز اور بوائز ہاسٹلز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حسین مگسی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اور مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ جبکہ ایک مہینے کے اندر الحبیب بینک کا اے ٹی ایم مشین نصب کی جائے گی تاکہ طلباء کو پریشانی کا سامنا درپیش نہ رہے ۔ اس کے علاوہ طالبات کیلئے ٹرانسپورٹیشن کی فراہمی کو دو دن سے بڑھا کر تین دن کر دیا گیاہے ، جبکہ بازار میں بس ٹائمنگ کو دو گھنٹے کیلئے بھڑا دی گئی ہے ۔ انھوں نے یقین دلایا کہ گرلز کیلئے ہاسٹل میں لائبریری کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ طلباء کے جائز حقوق کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی ، ہر مشکل گھڑی میں طلباء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔ طلباء کا کہناتھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کے مسائل پر سنجیدگی کا مظاہر کرکے جلد ان مسائل کو حل کریں، بصورت دیگر آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرکے طلباء کے حقوق کے حصول کیلئے سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post