بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بدھ 19 اکتوبر کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں پیرانی بست کے مقام پر ایک تعمیراتی کمپنی کی کیمپ پر حملہ کیا۔
حملے میں سرمچاروں نے کمپنی کے تمام مشینریز کو نذرآتش کردیا جن میں، بلڈوزراور ڈمپر گاڑیاں شامل تھے سب جل کر ناکارہ ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں دوردراز پہاڑی علاقوں میں جہاں آبادی کا تصور نہیں فورسز کی باآسانی ان علاقوں میں رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرات اوربلوچ جہد آزادی سے منسلک افراد کوٹریس کرنے کیلئے موبائل فون ٹاورز کے پروجیکٹس پر قابض ریاست کام کر رہی ہے۔
انھوں نے کہاکہ اسی طرح بآسانی رسد کیلئے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ ان تعمیرات میں کئی مقامی ٹھیکیدار پاکستانی فوج کا معاون کار بنے ہوئے ہیں۔ یہ نام نہاد ترقی ہمارے لئے نہیں کیونکہ اس مزاحمت سے پہلے یہاں ایک کلومیٹر بھی پکی سڑک نہیں بنائی گئی تھی۔
میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ ہم مقامی افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فورسز کے کسی بھی سامراجی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی معاونت فراہم کریں۔ فورسزکی سہولت کاری میں وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔