پنجگور گچک چھب سے فورسز نے سالوں سے قائم چوکی کو اچانک ختم کرکے چلے گئے ہیں ۔ علاقائی لوگوں نے انکے چلے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکرانے کے نوافل ادا کئے ہیں ۔
علاقہ مکینوں نے کہاہے سالوں سے لوگ فورسز کی موجودگی کی وجہ سے تنگ آچکے تھے ،کیوں کہ انکے اجازت کی بغیر لوگ نہ مال مویشی چرا سکتے تھے نہیں کھیتی باڑی کرسکتے تھے ،مغرب کے بعد کسی ایمرجنسی کی شکل میں بھی کہیں نہیں جاسکتے تھے ۔
آئے روز اہل محلہ کو بلاکر حاضری دلوائی جاتی ، ایک دن ناغہ کی صورت میں خوش قسمت وہی ہوتا جسے تشدد کرکے چھوڑدیا جاتا ورنہ انھیں مہینوں لاپتہ کیاجاتا ۔ حتی کہ وہ فوج کی مرضی کے بغیر اپنے تیار فصلیں بیچ نہیں سکتے ، گھر کے راشن کیلے بھی فوجی پرچی لینی پڑتی تھی ۔