بلوچستان افغانستان سرحدی شہر چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکار حبیب الرحمان ولد گل زمان ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد سیکورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
خیال رہے دو روز قبل بھی پولیو مہم کے دوران پشین میں پولیس کانسٹبل فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
بلوچستان میں 24 اکتوبر سے 19 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ 426 یونین کونسلوں کے 17 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا حدف رکھا گیا ہے ۔ 6 ہزار 820 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں