کوئٹہ ( آن لائن )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ آج بدھ سہ پہر 3 بجے ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کے قتل،جبری گمشدگی کے سلسلے میں تیزی اور مغربی بلوچستان میں بلوچ قوم کے قتل عام کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاجائیگا ۔
انہوں نے سیاسی و طلبا تنظیموں اورعوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
