بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ ، زامران میں رواں ماہ 8 اکتوبرکوبوقت بارہ بجے
سرمچاروں نے زامری کور(ندی)کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک ویگو گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔جس سے گاڑی میں سوار 2اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی اور اس میں سوار دشمن فوجی اہلکار علاقے میں باڑ لگانے کے کام کے غرض سے پہنچے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔
انھوں نے کہا ہے کہ دشمن فوج کے انخلاتک یہ حملے جاری رہیں گے۔
