واشک: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک بچہ ھلاک دو زخمی

واشک : حرماگے کلی غلام رسول میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک بچہ جان بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے ۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طورپر ملزمان شاہ نظر ولد غلام رسول اور بہرام ولد عمرشاہ نے فائرنگ کرکے ادریس خان نامی بچے کو ھلاک جبکہ محمد جمعہ اور خداداد نامی بچوں کو شدید زخمی کرنے بعد فرار ہوگئے ۔ واقع بعد نعش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے قریبی ہسپتال حرماگےمنتقل کر دیا گیا بعد ازاں انھیں شال منتقل کردیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post