بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کرکے پاکستان کے فوج کے آفیسر محمد ایاز کو ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر کا تعلق پاکستان فوج کے انجینئر کور سے تھا اس وقت مذکورہ آفیسر کیپٹن رینک کے منصب پر فائز تھا۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ آفیسر کس نوعیت کے حملے میں ہلاک ہوا ہے جبکہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔