بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقہ جیونی جیمڑی دران تلمب میں گزشتہ روز تفریحی مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے 9 نوجوان دب گئے ، جن میں سے ایک کی نعش برآمد ہوا ہے۔ تاہم ایک دن گزرنے کے باوجود آٹھو نوجوان اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ سرکاری مدد نہ ملنے پر لواحقین اپنی مدد آپ ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ کی بے حسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملبے تلے دبے نوجوانوں کو نکالنے کیلے دوسری دن بھی سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہے ہیں اور اب تک سرکاری ٹیمیں اور مشنری غائب ہیں ۔