خضدار سے نوجوان جبری لاپتہ ، نوشکی سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگئے

ضلع خضدار کے علاقے زہری نورگامہ میں فٹبال گراؤنڈ سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے- نوجوان کی شناخت زہری بلبل کے رہائشی یحیٰ زاہد ولد عبدالحمید موسیانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ جسے گذشتہ روز لاپتہ کیا گیا- عینی شاہدین کے مطابق دو سرف گاڑیوں میں مسلح افراد کے ہمراہ فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی موجود تھے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی بھی کی گئی تھی۔ ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ دریں اثناء ضلع نوشکی سے جبری طور پر لاپتہ رواں سال تین مئی کو طالب علم عتیق مینگل کو نوشکی قاضی آباد سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post