بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ اور تحصیل مند میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پیدل فوجی دستوں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہیں۔
باخبر ذرائع مطابق فوجی آپریشن کولواہ کے مختلف علاقوں شاپکول، کنری، پارگ، چوٹین، ڈنڈار، اود اور دیگر علاقوں میں کی جارہی ہے۔
ادھر تحصیل مند سے بھی علاقائی ذرائع نے خبر دی ہے کہ مند کے درمیانی پہاڑی علاقہ مزن بند ، اور آس پاس کے مشہور ندی نالوں میں فورسز کی آپریشن گذشتہ روز سے فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔
