شال : شہداء خاران و شہید تابش وسیم بلوچ کی یاد میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او پجار شال زون کی جانب سے شال پریس کالب کے سامنے شمعیں روشن کئے گئے اور شہداء بلوچستان کو سلامی پیش کی گئی ۔
اس موقع پر بی ایس او بجار کے رہنما ء زبیر بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے معصوم اور نہتے قیدیوں کا قتل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہمارے دوستوں کو تحویل میں شہید کیا گیا۔
انھوں نے کہاکہ تابش وسیم کی بازیابی کیلے پچھلے 17 ماہ سے ہم احتجاج پر تھے کے ہمارے ساتھی کو رہا کیا جائے یا منظر عام پر لایا جائے۔ لیکن بحفاظت بازیابی ممکن نہیں ہوا اور کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے ایک جعلی مقابلہ میں دیگر تین جبری لاپتہ افراد کے ساتھ انھیں جعلی مقابلہ میں شہید کرکے مقابلہ کا نام دے دیا ۔