شمالی ترکی کے صوبے بارتین میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
بتایا جارہاہے کہ دھماکے کے وقت کان میں 300 میٹر گہرائی میں تقریباً 110 افراد کام کر رہے تھے۔
ترک وزیرتوانائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ، گیس کی وجہ سے ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیرداخلہ نے حادثہ کی جگہ کا دورہ کیا اوربتایا کہ دھماکے کے وقت 110 کان کن، کان کے اندر موجود تھے جن میں سے زیادہ تر کو باہر نکال لیا گیا ہے جب کہ 49افراد ابھی تک اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
دھماکہ زمین کے نیچے 300میٹر کی گہرائی میں ہوا، ترکی کی مزدور فیڈریشن نے دھماکے کی وجہ میتھین گیس کا بھر جانا بتایا ہے۔
