منگچر بازار کے مقام پر خواتین نے گیس کی طویل بندش کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی۔ جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔
مظاہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے منگچر میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے۔ جس سے خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات درپیش ہیں،
انہوں نے کہا کہ سردی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، گیس کی سپلائی معطل ہونے سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایندھن کے متبادل ذرائع ایل پی جی گیس، کوئلہ اور لکڑی غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں ، خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
خواتین مجبور ہوکر سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،
